وزارتِ دفاع میں ٹیچرز کی نئی نوکریاں 2026

وزارتِ دفاع کے ملٹری لینڈز اینڈ کینٹونمنٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی نے کینٹ پبلک تعلیمی نظام کے تحت کینٹ پبلک گرلز ہائی اسکول لالازار اور سبزہ زار چکلالہ کینٹ میں مختلف آسامیوں کا اعلان کیا ہے۔ ان مواقع میں سینئر ٹیچر، لیب اسسٹنٹ، لائبریرین اور آرٹ ٹیچر کی پوسٹیں شامل ہیں۔

یہ تمام آسامیوں بنیادی طور پر خواتین امیدواروں کے لیے ہیں۔ متعلقہ تعلیمی قابلیت اور تجربہ رکھنے والی امیدوار درخواست دے سکتی ہیں۔

دستیاب آسامیاں

سینئر ٹیچر، ریاضی — 1 نشست

سینئر ٹیچر، انگریزی — 1 نشست

سینئر ٹیچر، کمپیوٹر — 1 نشست

سینئر ٹیچر، اردو — 1 نشست

لیب اسسٹنٹ، حیاتیات — 2 نشستیں

لیب اسسٹنٹ، کمپیوٹر — 2 نشستیں

لیب اسسٹنٹ، کیمسٹری — 2 نشستیں

لیب اسسٹنٹ، طبیعیات — 2 نشستیں

لائبریرین — 1 نشست

آرٹ ٹیچر — 1 نشست

سینئر ٹیچر کے لیے اہلیت

سینئر ٹیچر کی آسامیوں کے لیے متعلقہ مضمون میں ایم اے، ایم ایس سی یا بی ایس، سولہ سالہ تعلیم درکار ہے۔

ایم فل یا ایم ایس، اٹھارہ سالہ تعلیم رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔ بی ایڈ یا ایم ایڈ بھی ترجیحی قابلیت ہے۔

امیدوار کے پاس کسی معروف اسکول یا کالج میں کم از کم 3 سال کا تجربہ ہونا چاہیے۔

کمپیوٹر کی بنیادی مہارت بھی ضروری قرار دی گئی ہے۔

عمر کی حد 30 سے 55 سال ہے۔

۔

اہم وضاحت

اشتہار میں واضح کیا گیا ہے کہ 23 اگست 2026 کو شائع ہونے والا سابقہ اشتہار منسوخ تصور کیا جائے گا۔ موجودہ اشتہار کی شرائط کے مطابق ہی درخواست جمع کروائی جائے۔

آخری تاریخ

درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ اشتہار کی اشاعت کے 15 دن بعد ہے۔ امیدواروں کو چاہیے کہ مقررہ مدت کے اندر اپنی درخواست مکمل کرکے جمع کروائیں۔

وزارتِ دفاع میں ٹیچرز کی نئی نوکریاں 2026
وزارتِ دفاع میں ٹیچرز کی نئی نوکریاں 2026

 

Leave a Comment