لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے مختلف شعبوں میں تجربہ رکھنے والے اہل امیدواروں کے لیے نئی ملازمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے اسسٹنٹ مینیجر آپریشنز، اسسٹنٹ مینیجر فلیٹ اور زونل مانیٹرنگ افسر سمیت مختلف عہدوں پر بھرتی کی جائے گی۔
یہ تمام ملازمتیں معاہدے کی بنیاد پر ہوں گی اور کامیاب امیدواروں کو لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے تحت ذمہ داریاں انجام دینا ہوں گی۔ متعلقہ تعلیم
اور تجربہ رکھنے والے امیدوار ان آسامیوں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں نوکریاں 2026
یہ پڑھیں
لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں درج ذیل عہدوں کے لیے مواقع فراہم کیے گئے ہیں
اسسٹنٹ مینیجر آپریشنز
اسسٹنٹ مینیجر فلیٹ
زونل مانیٹرنگ افسر آپریشنز
زونل مانیٹرنگ افسر فلیٹ
کمپنی کے مطابق امیدواروں کی تعلیمی قابلیت، متعلقہ تجربے اور عمر کی حد ہر عہدے کے لیے الگ مقرر کی گئی ہے۔
تعلیمی اور تجربے کے معیار پر پورا اترنے والے امیدواروں کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر 40 سال جبکہ مسلح افواج سے ریٹائرڈ امیدواروں کے لیے زیادہ سے زیادہ
عمر 55 سال ہے۔
درخواست دینے کا طریقہ
درخواست دینے کا طریقہ امیدوار کی اہلیت کے مطابق مختلف ہے۔
عہدہ نمبر ایک سے چار کے متعلقہ تعلیمی معیار پر پورا اترنے والے امیدوار پنجاب جاب پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔
جبکہ مسلح افواج سے ریٹائرڈ جونیئر کمیشنڈ افسر یا نان کمیشنڈ افسر، جو مقررہ معیار پر پورا اترتے ہوں، اپنی درخواست تازہ تعلیمی دستاویزات، مکمل ملازمت کا ریکارڈ، حالیہ تصویر، شناختی کارڈ کی نقل اور دیگر ضروری دستاویزات کے ساتھ لفافے میں بند کرکے بذریعہ کوریئر یا رجسٹرڈ ڈاک مقررہ پتے پر ارسال کریں۔
سرکاری ملازمین کے لیے اہم ہدایت
جو امیدوار پہلے سے کسی سرکاری، نیم سرکاری یا خودمختار ادارے میں ملازمت کر رہے ہیں، انہیں مناسب طریقہ کار کے تحت درخواست دینا ہوگی۔
انتخاب کا طریقہ
لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے صرف شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کو ٹیسٹ یا انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا۔
ٹیسٹ یا انٹرویو میں شرکت کے لیے کسی قسم کا سفری یا یومیہ الاؤنس ادا نہیں کیا جائے گا۔
امیدواروں کو انٹرویو کے وقت اپنی اصل دستاویزات کے ساتھ متعلقہ اسناد اور سرٹیفکیٹس کی تصدیق شدہ نقول بھی پیش کرنا ہوں گی۔
درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ
لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ان ملازمتوں کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 07 ستمبر 2026 ہے۔
امیدواروں کو چاہیے کہ آخری تاریخ کا انتظار کرنے کے بجائے اپنی درخواست بروقت مکمل کریں۔
