بلوچستان پولیس میں کانسٹیبل کی نئی بھرتی 2026

بلوچستان پولیس نے کانسٹیبل جنرل کی خالی آسامیوں پر بھرتی کا اعلان کر دیا ہے۔ اس بھرتی کے لیے بلوچستان کے مخصوص اضلاع سے تعلق رکھنے والے مرد اور خواتین امیدوار درخواست دے سکتے ہیں۔ امیدوار کے پاس متعلقہ ضلع کا لوکل یا ڈومیسائل ہونا ضروری ہے۔

دستیاب آسامی

بلوچستان پولیس میں کانسٹیبل جنرل اور لیڈی پولیس کانسٹیبل کی آسامیوں کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ بھرتی درج ذیل اضلاع کے امیدواروں کے لیے ہے:

چاغی، قلات، مستونگ، قلعہ عبداللہ، زیارت، کچھی، اوستہ محمد اور نوشکی۔

تعلیمی قابلیت

مرد کانسٹیبل کے لیے کم از کم میٹرک تعلیم ضروری ہے۔ امیدوار کا قد کم از کم 5 فٹ 5 انچ اور سینہ 31 سے ساڑھے 32 انچ ہونا چاہیے۔

لیڈی پولیس کانسٹیبل کے لیے بھی کم از کم میٹرک تعلیم درکار ہے، جبکہ قد کم از کم 5 فٹ مقرر کیا گیا ہے۔

عمر کی حد

مرد امیدواروں کے لیے عمر 18 سے 30 سال جبکہ خواتین امیدواروں کے لیے عمر 18 سے 28 سال مقرر کی گئی ہے۔ اشتہار کے مطابق عمر کی بالائی حد میں مزید رعایت نہیں دی جائے گی۔

جسمانی اور تحریری امتحان

امیدواروں کو جسمانی امتحان کے ساتھ انگریزی، اردو اور عمومی معلومات کے تحریری امتحان میں بھی کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔

مرد امیدواروں کے لیے 1.6 کلومیٹر دوڑ 7 منٹ میں مکمل کرنا ضروری ہے، جبکہ خواتین امیدواروں کے لیے 1 کلومیٹر دوڑ 7 منٹ میں مکمل کرنا ہوگی۔

درخواست دینے کا طریقہ

درخواست فارم متعلقہ ضلعی پولیس دفتر اور بلوچستان پولیس کی سرکاری ویب سائٹ سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ درخواست فارم کی فیس 400 روپے مقرر کی گئی ہے، جو ناقابل واپسی ہوگی۔

امیدوار درخواست فارم کے ساتھ اپنی تعلیمی اسناد، شناختی کارڈ، متعلقہ ضلع کا لوکل یا ڈومیسائل اور 4 تصدیق شدہ تازہ پاسپورٹ سائز تصاویر جمع کرائیں۔

درخواستیں متعلقہ ضلعی پولیس دفتر میں 10 اکتوبر 2026 تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ مقررہ تاریخ کے بعد یا نامکمل درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔

بلوچستان پولیس میں کانسٹیبل کی نئی بھرتی 2026
بلوچستان پولیس میں کانسٹیبل کی نئی بھرتی 2026

Leave a Comment